خوفناک زلزلہ، بلند و بالا عمارتیں بھی لرز اٹھیں

نیپال ( ہم دوست نیوز)نیپال میں 5.4 شدت کےزلزلے کےشدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

ذرائع کےمطابق زلزلے کےجھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئےگئے ہیں۔

زلزلےکا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے300کلومیٹر جبکہ ضلع جملا کےشمال مغرب میں تقریباً63 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔

ذرائع کا بتانا ہےزلزلے کی زمین کے اندر10 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل و مشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، شاہد خاقان عباسی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ چھتوں پر لٹکے پنکھےجھول رہےہیں جبکہ چند تصاویر میں کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹےہوئےنظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply