بھارت کا یوم جمہوریہ

بھارت کا یوم جمہوریہ، آج کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا

( ہم دوست نیوز) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جائے گا ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کے دن پاکستان ، آزاد کشمیر اور مختلف ممالک میں بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو تاحال سلب کر رکھا ہے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکر چکا ہے، بھارت میں اب کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں رہی ۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے70 سال سے کشمیریوں کے جینے مرنے اور آزادی کا حق چھین رکھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے یہ سوال ہے کہ آزادی پسند کشمیری رہنماؤں کو آخر کب رہائی ملے گی؟

بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ

Leave a Reply