لاہور: ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت 3‘ جہاں پاکستان میں مقبولیت مل رہی ہے تو وہیں بھارت میں بھی ڈرامے کے مرکزی کردار فیروز خان کے اداکاری کی خوب دھوم ہے-
نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کر لی ہے۔
’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کی پہلی قسط 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے جبکہ اس ڈرامے کی دوسری قسط ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی ہے ڈرامے کی تیسری قسط بھی ریلیز ہونے کے بعد 22 گھنٹے کے اندر 63 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔
اسی طرح ’خدا اور محبت‘ نے پاکستان کے یو ٹیوب کے ٹرینڈز پر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کیں جب کہ اس سے پہلے کسی یو ٹیوب چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔
تاہم اس ڈرامے کے مرکزی کردار فیروز خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے-
فیروز خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ پر اس قدر پُرجوش ردعمل دینے پر، میں تمام دیکھنے والوں کا شکر گزار ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں آپ کی اس بےانتہا محبت پر کیسے ردعمل دوں۔
فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر جہاں پاکستانیوں نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں بھارتیوں کی جانب سے بھی اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
– guys honestly thank you for such a warm response on #KhudaAurMohabbat3 I don’t know how to react to this just grateful ! Love and luck your way ! Love , F
— Feroze Khan (@ferozekhaan) February 28, 2021
All three episodes on trending list. A big congratulations 🔥❤️ #fk #KhudaAurMohabbat3 pic.twitter.com/Dnj1bvn21U
— Furqan Khan (@furqandesigns) February 28, 2021
Sir u r great always love to watch u from 🇮🇳
— Tanvi (@Tannuu__) February 28, 2021
You are also Top Here In India Feroze Bhai…
Love From India… Waiting For Your Reply…
Because We Indians Can't Meet You… please to us…— Atif Hashmi (@realAtifHashmi) February 28, 2021
اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے جبکہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے-