کویت کے ولی عہد

کویت کے ولی عہد نے حکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا

( ہم دوست نیوز) کویت کی حکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ، ولی عہد شیخ مشعل الصباح نے استعفیٰ کی منظوری کا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے ۔

وزیراعظم شیخ احمد نواف الصباح کے ماتحت حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل تک بطور نگراں سیٹ اپ کام جاری رکھا جائے گا ۔

وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں سیاسی کشمکش کے باعث اپنی کابینہ کا استعفیٰ گذشتہ ہفتے جمع کروایا تھا۔

پارلیمان نے حکومت سے کہا تھا کہ ملک بھر میں تمام شہریوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے یا کویتی حکومت شہریوں کا واجب الادا قرضہ اپنے ذمہ لے لے ۔

حکومت کا یہ موقف تھا کہ یہ اقدام بہت زیادہ مہنگا پڑے گا ، اس سے قومی فنڈز پر 46 ارب ڈالر سے زائد اخراجات آئیں گے لیکن منتخب اراکین کا کہنا تھا کہ اس پر صرف ساڑھے 6 ارب ڈالر ہی خرچ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا نگران کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ نام سامنے آگئے

Leave a Reply