ممبئی: ( ہم دوست نیوز) 4 سال بعد اسکرین پر جلوہ گر ہونیوالےسُپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے دن ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا اور اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے ریلیز ہونے کے پہلے دن ہی کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔ پٹھان نے ریلیز کے پہلے ہی روز 54 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
بھارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق فلم پٹھان ریلیز کے پہلے روز ہی 54 کروڑ کی کمائی کر کے اب تک کی سب سے بڑی ’نان ہالیڈے اوپنر‘ فلم بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھرلر اور ایکشن سے بھرپور اس فلم نے گزشتہ سال بلاک بسٹر ہو جانے والی جنوبی بھارتی فلم ’کے جی ایف 2‘ کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔