لندن (ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےعمران خان کی تحریک کو غیر اہم قرار دےدیا، انہوں نےکہاکہ جیل بھروتحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔
لندن میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نےنواز شریف سےملاقات کی۔
اس موقع پرراجہ فاروق حیدر نےکہاکہ میاں نواز شریف نےموجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد
ان کا کہنا تھاکہ دیگر جماعتوں کےساتھ مل کرسوچیں گےکہ اگر عدم اعتماد لاتےہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔