پیانگ یانگ: ( ہم دوست نیوز )شمالی کوریا نے ملک میں ہالی ووڈ ویب سیریز اور فلمیں دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزائیں دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں ہالی ووڈ ویب سیریز اور فلمیں م دیکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما نے والدین کو وارننگ دے دی ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کو غیر ملکی مواد دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں تو ان کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ لس کے مطابق اگر کوئی بچہ ہالی ووڈ ویب سیریز یا فلم دیکھتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکے والدین کو جیل میں ڈالا جائے گا، جو والدین ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے ہیں، جنوبی کوریا کے لوگوں کی طرح بات کرتے ہیں ، یا رقص کرتے ہوئے پائے گئے تو اُن کو 6 ماہ لیبر کیمپ میں گزارنا پڑیں گے جب کہ بچوں کو پانچ سال تک سماجی خدمت سر انجام دینا پڑے گی ۔
شمالی کوریا کے رہنما کی اہلیہ نے بیلسٹک میزائل والا ہار پہن لیا