کترینہ کیف کی دعوت پر انوشکا نے کیا جواب دیا؟ جانئیے

دہلی( ہم دوست نیوز)انوشکا شرما نےبھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ وہ اکیلی رہنا پسند کرتی ہیں اور زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وہ دعوتوں میں جا کر بالکل بھی لطف اندوزنہیں ہوتیں،انوشکا گھر پر دوستوں کو بلا کےڈنر کرنے اور گھر کا کھانا کھانےکو ترجیح دیتی ہیں۔

انوشکا شرما نے بتایاکہ ایک بار کترینہ کیف اور وکی کوشل نےانہیں اور ویرات کوہلی کو کھانے کی دعوت دی،دونوں سپر ہٹ جوڑے ایک دوسرے کےپڑوس میں رہتےہیں۔

انوشکا نےکترینہ کو بتایاکہ ہم رات کا کھانا شام چھ بجےکھا لیتےہیں اور رات ساڑھے9بجےسو جاتے ہیں لیکن تمہارے لیےہم 7 ساڑھے7بجے تک کھانا کھا لیں گےمگر ہم جلدی رخصت چاہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت : ہولی کے دوران جاپانی خاتون پر شدید تشدد
کترینہ کیف نےجواب دیاکہ ٹھیک ہےتم دونوں ڈنر کرلینا،میں اور وکی کچھ ہلکی پھلکی غذا کھالیں گے۔

Leave a Reply