زمین پر پہنچ گئے

چار خلاباز پانچ ماہ بعد زمین پر پہنچ گئے

واشنگٹن : (ہم دوست نیوز ) امریکہ ، روس اور جاپان کے خلا بازوں پر مشتمل 1 گروپ سپیس ایکس راکٹ کی تیز رفتار فلائٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس پہنچ گیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے نے امریکہ نے بتایا ہے کہ خلابازوں کو لے کر آنے والے کیپسول نے خلیج میکسیکو میں فلوریڈا کے ساحل کے قریب لینڈنگ کی ، خلا بازوں کی ٹیم کی سربراہ ایک امریکی خاتون نکول مان ہے ، خلابازوں کی یہ ٹیم گزشتہ برس اکتوبر میں گئی تھی ، ٹیم نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 5 ماہ گزارے ہیں ۔

ٹیم کی سربراہ نے زمین پر اترنے کے بعد کہا ہے کہ ان کو تازہ ہوا کا شدت کے ساتھ انتظار تھا اور وہ گھاس کی خوشبو ، چہرے پر ہوا کے جھونکوں، اور زمین کے ذائقہ دار کھانوں کے لیے بہت زیادہ بے چین تھیں۔

چین کی پہلی خلا باز خاتون۔۔۔۔

Leave a Reply