انقرہ : ( ہم دوست نیوز ) ترکیہ میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں شانلی عرفہ اور ادیامان میں منگل کی رات کوہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد ملک میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شانلی عرفا میں 111 ملی میٹر بارش برسی ہے ۔
سیلاب سے عارضی پناہ گاہوں میں مقیم بارہ افراد سانلی عرفہ اور ایک بچے سمیت 2 افراد ادیامان میں جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دونوں علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں اور افراد بھی بہہ گئے ہیں ۔
شانلی عرفا کے دفتر گورنر نے جاری بارشوں کی وجہ سے نہروں اور ندیوں کے کنارے واقع مکانات میں مقیم شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر لیں اور یہ بھی اعلان کر دیا ہے کہ جب تک ضروری نہیں ہو اپنے محفوظ علاقوں اور گھروں کو نہ چھوڑیں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنیوا میں عالمی ڈونرز کانفرنس آج ہوگی