پاک بحریہ کا جہاز

پاک بحریہ کا جہاز ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

کراچی: ( ہم دوست نیوز) پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان کو لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پر پہنچ گیا ہے ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کے لیے کمبل ، خیمے اور ادویات شامل ہیں، ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے جہاز کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز بھی امدادی سامان کے ساتھ آئندہ چند روز میں ہی شام اور ترکیہ پہنچے گا، پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں شام اور ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

شام اور ترکیہ کے لیے امدادی سامان روانہ

Leave a Reply