گوئیشی( ہم دوست نیوز)چین کےشہر گوئیشی میں حکومت نےشہریوں کی شادی کروانےکیلئے سرکاری ایپ متعارف کروادی۔
شہر میں6 لاکھ40 ہزار افراد رہائش پذیرہیں،یہ ایپ اکیلےرہائشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کیلئےموزوں ساتھی کا انتخاب کرےگی۔
چین کےسرکاری اخبار کےمطابق ایپ کے ذریعےرابطہ کرکےشہری ایک دوسرے سے ملاقات بھی کرسکتےہیں۔
گوئیشی صوبہ جیانگ ژی میں ہے،پورے صوبے میں شادی کی شرح میں اضافےکیلئےحکومت نےاقدامات کیےہیں،یہ ایپ ان ہی اقدامات کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا جہاز ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا
اس صوبےمیں شادی کی شرح پچھلے10سال سے روبہ زوال تھی،سال2021 میں ایک ہزار لوگوں میں سےاوسط5.4افراد شادی کرتےتھے۔