امریکہ(ہم دوست نیوز)عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ نےاپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہےکہ بھارت میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سال 2022ءمیں بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں کارروائیاں جاری رہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات ہیں،کئی واقعات میں بھارتی پولیس نےلواحقین کو لاشیں دینے سےانکار کر دیا۔
امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ آزادی صحافت پرپابندیوں اور اقلیتوں کےخلاف تشدد کےواقعات رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول پر سبسڈی ، حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی:آئی ایم ایف
رپورٹ کےمطابق صحافیوں اورسیاسی مخالفین کی جبری گرفتاریوں کےواقعات ہوئے۔