دنیا کے خوشحال اور غمزدہ ممالک کی فہرست جاری

امریکہ(ہم دوست نیوز)صحت،آمدنی اور دیگر چیزوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کےبعد دنیا کےخوشحال اور غمزدہ ممالک کی فہرست جاری کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق150 سےزائد ممالک کےلوگوں کےعالمی سروے کےاعداد و شمار پر مبنی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کےپائیدار ترقی کےحل کےنیٹ ورک کی اشاعت ہے۔

خوشی کےعالمی دن کےموقع پر جاری ہونےوالی اس رپورٹ میں لوگوں میں خوشی کا پیمانہ جاننے کےلیے انفرادی انکم،سماجی مدد،صحت مند زندگی کی توقع،آزادی،مسخاوت اور کم کرپشن پرنظر ڈالی گئی۔

اس رپورٹ میں خوشحال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ کا پہلا،ڈنمارک دوسرا اورآئس لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

خوشحال ممالک کی فہرست میں پاکستان کا107واں جبکہ بھارت کا125 واں نمبر ہے۔

اس رپورٹ میں افغانستان اورلبنان کوغمگین ممالک قرار دیاگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق2013سےاقوام متحدہ دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن مناتا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ کسی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سےلگایا جاناچاہیے کہ اس کے لوگ کتنےخوش ہیں۔

Leave a Reply