لندن( ہم دوست نیوز)ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘کےاداکار پال گرانٹ لندن میں ریلوے اسٹیشن کےباہر گر کر56 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار16مارچ کو پولیس کو لندن میں ریلوے اسٹیشن کےباہر سے ملےجس کےبعد انہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیاگیا۔
رپورٹس کےمطابق پال گرانٹ کو اسپتال پہنچنےپر دماغی طور پرمردہ قرار دےدیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق19مارچ کو اداکار کے اہلخانہ نےانہیں لائف سپورٹ مشین سے ہٹانےکا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شہریوں کی شادی کروانے کیلئے سرکاری ایپ متعارف
غیرملکی میڈیا کےمطابق اداکار کی موت کی فی الحال وجہ سامنےنہیں آئی ہے۔