کرناٹک(ہم دوست نیوز)بھارتی انتہا پسندتنظیم نے حلال گوشت کی فروخت پر پابندی اور حرام کو کھلے عام بیچنےکا مطالبہ کردیا۔
یاد رہےکہ مسلمان صرف حلال طریقے سےذبح ہوئےحلال جانوروں کا گوشت کھاتےہیں،جس کےلیے مقامی حکام حلال گوشت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتےہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ریاست کرناٹک کےصدر مقام بینگلور کےایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو انتہا پسندتنظیم نےہندو سال نو کےموقع پرحلال گوشت بیچنےپرپابندی لگانےکی درخواست دی۔
یہ بھی پڑھیں: نسلی امتیاز کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
واضح رہےکہ کچھ مذہبی تہواروں پرکرناٹک میں گوشت بیچنےکی مکمل ممانعت ہوتی ہے۔