بیجنگ : ( ہم دوست نیوز ) دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے بیجنگ اور کئی صوبوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ڈرائیورز حضرات محتاط رہیں، کیوں بیشتر علاقوں میں حد نگاہ کم ہو جائے گی، مٹی کا طوفان جنوبی چین کی جانب بڑھے گا اور اس کے بعد کمزور پڑ جائے گا ۔
انٹرنیشنل خبر ایجنسی کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مسلسل گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ، جس کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں بھی انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔