ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری : وائرل تصاویر جعلی نکلیں

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) سوشل میڈیا پر وائرل امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی تمام تصاویر جعلی نکل آئیں۔

سوشل میڈیا پر امریکہ کے سابق صدر کی گرفتاری کی مختلف تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کو ان کو گرفتار کرتے ہوئے اور چند تصاویر میں سڑک پر ٹرمپ کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرنے کی تصاویر دیکھ کر انکے حامی کافی پریشان ہوئے لیکن ان تصاویر کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

گرفتاری کا خدشہ ، ٹرمپ نے احتجاج کی کال دے دی

Leave a Reply