امارات کے صدر شیخ محمد کا بیٹا ابوظہبی کا ولی عہد نامزد

ابو ظہبی : ( ہم دوست نیوز ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے سب سے بڑے بیٹے شیخ خالد کو یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی کا ولی عہد نامزد کر دیا ہے ۔

صدر شیخ محمد نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی شیخ منصور بن زید النہیان کو یو اے ای کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

نئے ولی عہد 41 سالہ شیخ خالد پہلے سے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ہیں، انہوں نے یو اے ای کے بہت بڑے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی بھی کی ہے۔

شیخ خالد ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کی ایگزیکٹو کمیٹی ، یو اے ای کی جینومکس کونسل اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل سمیت متعدد بورڈز کے چیئرمین بھی ہیں، شیخ خالد شادی شدہ ہیں اور شیخ خالد کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں ۔

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

Leave a Reply