پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ اب کل شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آج کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد یونائٹیڈ کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ فواداحمد کی جلد صحت یابی کیلے دعاگو ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

Leave a Reply