برطانیہ(ہم دوست نیوز)برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں پہلی بار ایسا انجیکشن متعارف ہونے جا رہا ہے جو کیسنر کےمریضوں کا علاج صرف7 منٹ میں کرےگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سےمنظوری ملنے کےبعد نیشنل ہیلتھ سروس دنیا کا پہلا ادارہ بن جائے گا جو اس موذی مرض کےعلاج کےوقت کو تین چوتھائی گنا تک کم کر دےگا۔
نیشنل ہیلتھ سروس کےمطابق مذکورہ انجیکشن سے ان سینکڑوں کیسنر کےمریضوں کا علاج کیا جاسکے گا جو امیونو تھراپی، atezolizumab کےزیر علاج ہیں۔انہیں اب جلد میں انجیکشن لگا کر ان کا علاج 7منٹ میں کیا جاسکےگا جو پہلے ڈرپ کےذریعے نسوں میں دیا جاتا تھا،جس میں30منٹ سےایک گھنٹہ لگتا تھا۔
Atezolizumab جسےTecentriq کےنام سےبھی جانا جاتا ہے،عام طور پر کینسر کےمریضوں کو دوران علاج بذریعہ ڈرپ براہ راست رگوں میں دیا جاتا تھا،جس میں ایک مریض کو تیس منٹ سے ایک گھنٹےتک کا وقت درکار ہوتا تھا اور بعض اوقات رگ تک رسائی بھی مشکل ہوتی تھی۔
تاہم اب مریض کو جلد میں انجکشن لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہےجس سےکینسر کا علاج کرنے والی کی ٹیموں کو زیادہ وقت مل جائےگا۔
برطانوی آنکولوجسٹ کےمطابق ’اس منظوری سے ناصرف طریقہ علاج تیرتر ہوگا بلکہ ہم کم وقت میں زیادہ سےزیادہ مریضوں کا علاج کرسکیں گے، موجودہ طریقہ کار کےدوران ہمیں ایک مریض کی دیکھ بھال میں30 سے60 منٹ کا وقت درکار ہے جبکہ نئےطریقۂ کار میں ایک مریض کےلئے صرف 7 منٹ لگیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان جارجیا کی طرف بڑھنے لگا
انہوں نےبتایاکہ Atezolizumab یا Tecentriq امیونو تھراپی دوا ہےجو مریض کے اپنے مدافعتی نظام کو کینسر کےخلیات کو تلاش کرنے اور تباہ کرنے کی طاقت دیتی ہے،جس سے پھیپھڑوں، چھاتی، جگر اور مثانے کےکینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔