فلسطین میں صورتحال کشیدہ اور حالات بگڑنے کا خدشہ؛ مسجد اقصی کے امام گرفتار

نیوزڈیسک( 10 مارچ 2021ء ) : انادلوایجنسی کے رپورٹر عبدالروف کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ آج 10 مارچ بروز بدھ کو اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کے امام و خطیب شیخ عکرمہ صابری کو مشرقی یروشلم سے ان کے گھر سے اٹھا لیا ہے.

شیخ عکرمہ کے ایک عزیز نے نام نہ بتانے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ آج اسرائیلی فورسز اور پولیس نے شیخ کے مکان کو گھیرے میں لے لیا اور شیخ کو ساتھ چلنے کا کہا. وجہ پوچھنے پر فورسز نے گرفتاری کی کوئی وجہ بھی بتانے سے انکار کردیا.

ماضی میں بھی کئی دفعہ شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا مسجد اقصی میں‌داخلہ بند کیا گیا ہے.

شیخ عکرمہ 1994 سے 2006 تک یروشلم اور فلسطین کے مفتی اعظم رہے ہیں.انہیں یہ عہدہ یاسرعرفات نے دیا تھا. شیخ عکرمہ اپنی اینٹی اسرائیل سوچ کی وجہ سے اکثر مشکلات کا سامنا کرتے رہتے ہیں.

Leave a Reply