کابل(ھم دوست نیوز)افغانستان کے صوبے کپیسا میں مارٹر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کپیسا کے ضلع تگاب میں شادی کی تقریب میں مارٹر آکر گرا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹر گرنے کے مقام کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری تھیں۔