اجے دیوگن نے کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا

اجے دیوگن نے کروڑوں کا بنگلہ خرید لیا

بالی وڈ سپر سٹار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے دوران 60 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خرید لیا۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایسے میں کئی بالی وڈ اداکاروں نے جائیدادیں خرید کر سرمایہ کرلی ہے۔

وبا کے دوران ارجن کپور، ریتھک روشن، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ کے بعد اب اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے نے ممبئی کے علاقے پوش علاقے جوہو میں اپنے گھر کے قریب نیا بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اس کا رقبہ 590 مربع گز ہے۔

ہ نیا بنگلہ اجے اور ان کی والدہ کے نام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلے کی مالیت 70 سے 75 کروڑ بھارتی روپے ہے تاہم اجے نے وبا کے باعث 60کروڑ بھارتی روپے میں سستا خریدا ہے۔

Leave a Reply