بس تین بچے!

اب بس تین بچے!

چین نے ملک میں چند سالوں سے نافذ صرف دو بچوں کی پالیسی کا خاتمہ کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکومت نے 10 سال بعد ہونے والی مردم شماری کے بعد دو بچوں کی پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے جوڑوں کو تین بچوں کی اجازت دے دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی صدرکی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد حکومت نے صرف دو بچوں کی پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران چین کی آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی کم دیکھی گئی۔

چینی حکومت نے مردم شماری کے نتائج کے بعد ملک میں آبادی کی کمی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply