متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لوٹنے والے مہلک بیماری ساتھ لے آئے
خیبرپختونخوا (کے پی) میں بھارت اور جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ سامنے آنے والے کورونا وائرس کے قسم کے تین کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سیکریٹری صحت کے پی سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ دو مریضوں میں جنوبی افریقہ کے ویریئنٹ جبکہ ایک مریض میں بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، جس کو عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا کا نام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ تینوں افراد چند دن پہلے متحدہ عرب امارات سے واپس آئے تھے اور تینوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔
کا کہنا تھا کہ 12 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا کے شکار شہری کی عمر 41 سال ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کے شکار افراد کی عمریں 18 اور 38 سال ہیں۔
صوبائی سیکریٹری صحت نے خبردار کیا کہ جنوبی افریقہ اور بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور خطرناک ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔