کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ میں پھیلنے لگی

کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ میں پھیلنے لگی

عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم تیزی سے برطانیہ میں پھیل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کیسز میں 70 فیصد تک اضافہ سامنےآیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں برطانیہ بھر میں 5 ہزار 765 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3398 تھی جو اب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے صرف 7 اموات ہوئیں جبکہ آج ایک دن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وائرس کے سبب 21 جون سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنےکا روڈ میپ بھی خدشات کا شکار ہوگیا۔

Leave a Reply