کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران معزز مہمان کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔