لاہور (ہم دوست نیوز) اداکارہ میرا فلم ساز و ہدایت کار قاسم گل پنہور کی فلم میں انٹرنیشنل ڈان کا کردار ادا کریں گی۔
فلم کی عکسبندی دبئی میں کی جارہی ہے جس کے کچھ مناظر امریکا اور دبئی میں عکسبند کر لیے گئے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں غلام محی الدین اور بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل شامل ہیں۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔