دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابو ے کیلئے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیاہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابو ے کیلئے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شرجیل خان اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے ۔ حیدر علی ، دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، محمد وسیم جونیئر ،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، محمد حسنین ،حسن علی ، ارشد اقبال ، اور عثمان قادر سکواڈ میں شامل ہیں ۔

ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان ، بابراعظم ، امام الحق، دانش عزیز ، حیدر علی ، عبداللہ شفیق ، سعود شکیل ، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، شاداب خان ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ،شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادرن ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں ۔
حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیاہے ، چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہناتھا کہ زاہد محمود کو شاداب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے موقع دیا گیا تھا ،عامر یامین اور عماد بٹ کی پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی ۔

Leave a Reply