نیوزڈیسک ( 13 مارچ 2021ء ) : جارج فلائیڈ اور میناپولس شہر کی انتظامیہ کےدرمیان معاملات طے پا گئے ہیں. میناپولس سٹی کونسل ، جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو دو کروڑ سترلاکھ ڈالرز جو تقریبا چار ارب پاکستانی روپوں کے مساوی ہیں ، ادا کرے گی. جارج فلائیڈ قتل کیس کا تصفیہ منی سوٹا کی تاریخ کا سب سے بڑا پری ٹرائل تصفیہ ہے.
جارج فلائیڈ کے بھائی ” فلونائز فلائیڈ ” نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ : ” اگر ان پیسوں کے عوض انکا بھائی ان کو واپس مل رہا ہوتا تو وہ بالکل دریغ نہ کرتے، میں شکر گزار ہوں منی سوٹا انتظامیہ کا، جنہوں نے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹانے میں اہم کردار ادا کیا. آج ہم جانتے ہیں کہ جارج فلائیڈ ہمارے درمیان نہیں ہے. لیکن وہ ہمارے درمیان ہی ہے. ہم سب کے درمیان، یہیں اس جگہ موجود ہیں. ان روپوں سے سیاہ فام کمیونٹی کی غربت مٹانے میں کس قدر فائدہ ہوگا اس کا اندازہ لگانا بھی ہمارے لیے مشکل ہے. ”
انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے زخم مندمل کرنے ہونگے، امریکیوں اور امریکہ کو اپنے زخم مندمل کرنے کی ضرورت ہے. ورنہ آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے. امریکہ کی حیثیت دنیا کیلیے مثالی نمونے کی ہے. ہمیں اچھا مثالی نمونہ بننا ہوگا