بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنے کامیاب کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی سمیت متعدد ہیئر اسٹائلز کے سبب بھی خاصی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی کی نئی تصویر خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں دھونی کو سرمنڈوائے بھکشو کے روپ(monk robe) میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کو دیکھ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دھونی نے بدھ مت میں داخل ہوچکے ہیں ۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ان تمام دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھونی کی زیر نظر تصویر اسٹار اسپورٹس مہم کے لیے لی گئی ہے،اس مہم کے لیے دھونی نے بھکشو کا روپ اختیار کیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر دھونی کا نیا روپ خاصا وائرل ہوگیا ہے جس کے پیش نظر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی شیئر کیے جارہے ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین دھونی کی کرکٹ کی تصاویر کو اس تصویر کے ساتھ ایڈیٹ کرتےہوئے دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں ۔