آئی سی سی ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ،بابر اعظم چھا گئے

دبئی(ھم دوست نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مختصر فارمیٹ اور ایک روزہ میچز کے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان کی مزید بہتری ہوئی اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں بھی بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے محمد عامر نویں پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے آل راﺅنڈرز میں عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Leave a Reply