گینیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ دنیا کا سب سے طویل القامت گھوڑا چل بسا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ بیلجیئن نسل کا گھوڑا امریکہ کے ایک شہر پیونٹے میں ایک جیری گلبرٹ نامی کسان کے پاس تھا۔
سموکی ہالو فارم کے مالک جیری گلبرٹ نے کہا کہ جیک ایک سپر اسٹار تھا اور میں یہ اس لیے نہیں کہ رہا کہ وہ ہمارا گھوڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیک ایک حیرت انگیز اور انتہائی باصلاحیت جانور تھا، وہ ہماری عزت کرتا تھا اور بہت محنتی تھا۔
جیری نے بتایا کہ جیک پیدائش کے وقت عام بیلجیئن نسل کے گھوڑوں کے مقابلے میں 100 پاؤنڈ وزنی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پیدائش کے وقت جیک کا وزن 240 پاونڈ تھا۔ عام طور پر بیلجیئن گھوڑے کی پیدائنش کے وقت وزن 140 پاونڈ ہوتا ہے۔
جیک کے مالک نے اس کے حوالے سے مزید بتایا کہ 2010 میں اسے دنیا کے طویل القامت قد پر گینیز ورلڈ ریکارڈ دیا گیا۔ اس کا قد 6 فٹ اور دس انچ تھا اور اس کا وزن 2500 پاؤنڈ تھا۔