ممبئی (ھم دوست نیوز )بھارت میں 17 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہونے والے شخص کو سوشل میڈیا پراس کی تصویر دیکھ پر پہنچان لیا اور شناخت کے بعد مقدمہ درج کروا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کی عمر اس وقت 39 برس ہو چکی ہے اور وہ بھارتی شہر ’ نیمچ ‘ کی رہنے والی ہے، لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ یہ 2004 کی بات ہے اس وقت اس کی عمر محض 22 سال تھی ، ایک دن اس کے گھر پر رانگ نمبر سے فون آیا اور اس شخص نے بتایا کہ وہ مجھے نوکری دے گا ، چونکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی اس لیے اس کی باتوں میں آ گئی اور اس شخص کے کہنے پر اندور چلی گئی ۔ اس شخص نے بتایا کہ دفتر کاکام ہے اور پیسے بھی اچھے مل جائیں گے ۔
لڑکے کی سوشل میڈیا پر شناخت سنیل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کورتلام سے ہے ، اس نے مجھے سپنا سنگیتا روڈ پر واقع دفتر میں رات آٹھ بجے بلایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کانشانہ بنایا جس کے بعد وہ شخص وہاں سے فرار ہو گیا ۔ آفس سے باہر آکر لڑکی نے ایک دوسرے لڑکے سے مدد مانگی اور بھائی کو بلاکر صدمے کی حالت میں گھر چلی گئی۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رتلام اور نیمچ پولیس سے کئی مرتبہ شکایت کی ، لیکن پولیس اہلکاروں نے ہر مرتبہ یہ کہہ کر ٹال دیا کہ جب ملزم کو پتہ ہی نہیں ہے تو کیس درج کیسے کریں۔ متاثرہ لڑکی نے کئی مرتبہ فریاد کی۔ آخر کار جب کیس درج نہیں ہو ، تو وہ مایوس ہوکر صدمے میں چلی گئی ۔لیکن کہانی میں موڑ اس وقت آیا جب لڑکی نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بنایا اور اچانک 17 سال بعد ملزم کا چہرہ سامنے آگیا۔ ملزم کو دیکھ کر وہ پہچان گئی۔ اس کی پہچان سنیل کے طور پر ہوئی۔ آخر کار اس نے اندور پولیس کے افسران سے رابطہ کیا اور کیس درج کروایا۔