آن لائن ملازمت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس، امریکی قونصل جنرل روڈریگز نے پاکستان امریکہ الیومنی نیٹ ورک کوسراہا

لاہور(ھم دوست نیوز) پاک امریکہ الیومنی نیٹ ورک کے زیراہتمام آن لائن ملازمت اور صلاحیتوں کے بارے میں چار روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے ، اختتامی تقریب میں لاہور میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈیگز نے بھی شرکت کی اورشرکاءسے اپنے خطاب میں ملازمت کی مہارت میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرنے پرانہیں سراہا۔

اس کانفرنس میں 150 سے زائد پاکستانی طلباءکو ملازمت کی مہارتیں سیکھنے ، نیٹ ورک بنانے ، پیشہ ورانہ رابطے بنانے، اور اپنی پہلی ملازمت حاصل کرنے یا کاروباری شخصیت کے طور پر کاروبار شروع کرنے کے لئے درکار صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع دیا گیا، کانفرنس میں بالخصوص خواتین کی ملازمت کی مہارتوں کے لئے خصوصی سیشن رکھا گیا۔

Leave a Reply