اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیل میں عام انتخابات پھر جیتنےکا دعویٰ کردیا ۔
ایگزٹ پول کے مطابق نیتن یاہو 120 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار کم از کم 61 سیٹوں میں سے 52 سے 53 سیٹیں حاصل کر سکیں گے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے 60 سے زائد سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے اور نیتن یاہو کو دائیں بازو کی جماعت سے اتحاد کر کے حکومت بنانا پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایگزٹ پول کے نتائج کے باوجود 71 برس کے وزیراعظم نیتن یاہو نے عام انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے اور انہوں نے نتائج سامنےآنے سے قبل ہی اپنی جیت یقینی بنانے پر عوام کا شکریہ اداکر دیا ہے۔