متحدہ عرب امارات میں ”یوم پاکستان“ روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

دبئی (ھم دوست نیوز) سفارتخانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 23 مارچ 2021ءکو یوم پاکستان کی دو علیحدہ علیحدہ تقاریب منعقد ہوئیں جن میں سفارتخانہ اور قونصلیٹ کے سٹاف اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ کورونا وباءکے پیش نظر احتیاط کے طور پر اس بار پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔
سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیر پاکستان افضال محمود اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سفارتخانہ اور قونصلیٹ سٹاف کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سفیر پاکستان افضال محمود نے صدر مملکت وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات جبکہ قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

Leave a Reply