دبئی (ھم دوست نیوز) ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی کرکٹر شیفالی ورما نے ایک بار پھر بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔
شیفالی ورما نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت دوبارہ یہ مقام پایا، جنوبی افریقی اوپنر لیزل لی نے تین درجے بہتری ملنے پر 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کی ہموطن لیورا وولڈارٹ نے ترقی کے پانچ زینے طے کرکے 24 واں نمبر پایا۔
بولنگ میں دیپتی شرما نے چار درجے ترقی پر 40 ویں پوزیشن پالی، سیریز میں 1-4 سے کامیابی جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی جگہ دوسری پوزیشن کا حقدار بنواسکتی ہے۔