قومی کرکٹ ٹیم کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

(ھم دوست نیوز)دورۂ جنوبی افریقا میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، قومی ٹیم کل صبح جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔
بتایا گیا کہ 35 ارکان کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

Leave a Reply