لندن (ھم دوست نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کو ’ ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے کی جیت قرار دے دیا۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے۔ عوام کے ووٹ سے قائم ہر ادارہ مقدس ہے اور اس کو غیر فعال کرنا آئین سے غداری ہے۔ میں تمام بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو طویل قانونی جنگ میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا ہے۔ بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن تین کو بھی آئین سے متصادم قراردیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے بعد کونسلرز اور بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے۔