لاہور(ھم دوست نیوز )پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری کردیا گیاہے، قومی ٹیم دورہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سیزیر کھیلے گی۔
ھم دوست نیوز کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلیں جائیں گے۔دونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی مابین شیڈول سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
Load/Hide Comments