لاہور: پاکستانی دباؤ پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے جبکہ ٹی20ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کو ویزوں کے اجرا سے متعلق حکومتی ضمانت سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
آئی سی سی بورڈ کا2 روزہ ورچوئل اجلاس 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی احسان مانی کریں گے، ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اکتوبر نومبر میں اپنے ملک میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کیلیے سیکیورٹی، ویزہ، حکومتی اجازت نامہ سمیت دیگر اہم معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی پر واضح کرچکاکہ پاکستانی ٹیم صرف اسی صورت میں بھارت جاکر کھیلے گی جب کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کو بھارت ویزے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائے گا۔ بصورت دیگر یواے ای میں میگا ایونٹ کرانے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، البتہ اب بی سی سی آئی دباؤ میں آ چکا اور ضمانت دینے کو تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے پاکستان سے آنے والوں کو ویزے سمیت سیکیورٹی دینے کی گارنٹی اور اجازت حاصل کرچکا ہے، بورڈ اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرے گا۔
Load/Hide Comments