گنج کروائیں اچھا رشتہ پائیں، لڑکیوں کیلئے خصوصی آفر

گنج کروائیں اچھا رشتہ پائیں، لڑکیوں کیلئے خصوصی آفر
ایتھوپیا:(ہم دوست نیوز) ویسے تو دنیا کے ہر مذہب اور ہر ملک میں شادی کے موقع پر مختلف قسم کی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ دلہا اور دلہن کی رسومات بھی مختلف اور الگ تھلگ ہوتی ہیں اور آپ نے شادی کے موقع پر ادا کی جانیوالی بہت ساری عجیب رسومات کے متعلق سنا ہوگا لیکن جس رسم کے بارے میں” ہم دوست” اپنے قارئین کو بتانے جا رہا ہے اس رسم کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہو گا ۔ جی ہاں! وہ رسم ہے ….دلہن کا شادی سے پہلے گنجا ہونا کبھی نہ دیکھا ہوگا۔
دنیا میں شادی کے موقع پر یہ عجیب و غریب رسم افریقا کے ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقعے بورانا قبیلے میں ادا کی جاتی ہے۔ یہ قبیلہ 500 افراد پر مشتمل ہے۔
اس قبیلے کی لڑکیوں کو صرف شادی سے پہلے ہی بال بڑھانے کا موقع دیا جاتا ہے، شادی سے پہلے لڑکیوں کو اچھا دلہا حاصل کرنے کیلئے بالوں کا بڑا حصہ منڈوا کر گنجا ہونا ہوتا ہے۔
قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ اگر لڑکیاں شادی سے پہلے اپنا سر منڈوائیں گی تو انہیں ایک اچھا شوہر ملے گا۔ ایک اور عجیب بات جان کر آپ حیران ہونگے کہ اس قبیلے کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ یہاں کے لوگ تصاویر بنوانے کو بھی برا سمجھتے ہیں۔
تو پھر کیسا اس عجیب و غریب رسم کے بارے میں جان کر ؟ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے۔۔۔!

Leave a Reply