حضرت محمد ﷺ کا خاکہ بنانے والا ملعون شخص جہنم واصل

حضرت محمد ﷺ کا خاکہ بنانے والا ملعون شخص جہنم واصل

ہم دوست نیوز:(انٹرنیشنل) حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا متنازعہ خاکہ بنانے والا ملعون شخص مارا گیا ۔
سویڈش میڈیا خبر نشر کر رہا ہے کہ لارس ولکس اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا ۔ واضح رہے پیغمبر اسلام حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا متنازعہ خاکہ بنانے کے بعد سے ملعون شخص سخت سکیورٹی کے حصار میں رہا کرتا تھا۔ لیکن بلآخر ایک ٹریفک حادثہ میں مارا گیا ۔
سویڈش میڈیا کا بتانا ہے کہ 75 سالہ معلون کارٹونسٹ لارلس ولکس کے ساتھ یہ حادثہ اتوار کے روز دو پہر کے وقت جنوبی سویڈن کے مارکریڈ شہر کے پاس ای 4 شاہراہ پر پیش آیا جب وہ اپنے دو محافظ پولیس اہلکاروں کے ساتھ کار میں سفر کر رہا تھا کہ ٹرک نے ٹکر مار دی۔ گاڑی میں سوار یہ ملعون شخص اپنے محافظوں سمیت ہلاک ہو گیا ۔

Leave a Reply