شلپا شیٹھی نے آدھا سر کیوں منڈوا لیا

ممبئی (ہم دوست نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سر کا پچھلے حصے کی ٹنڈ کروالی ،
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انڈر کٹ کروانے کے بعد بہت خوش ہیں اور اس کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کر رہی ہیں

شلپا شیٹی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر روزانہ رسک نہ لیں تو آپ زندگی نہیں گزار سکتے، چاہے یہ انڈر کٹ بز کٹ ہو یا بازی گری کی نئی مہارت، اس کیلئے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے

شلپا شیٹی نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے سٹائلسٹ کو ان کے سر کے پیچھے کے بال صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

انہوں نے بتایا کہ سر کا پیچھے کا حصہ گنجا کرتے ہوئے ان سے زیادہ ان کے سٹائلسٹ واحد خوفزدہ تھے

Leave a Reply