معروف گلوکار نے اپنا نام کیوں تبدیل کر لیا

معروف امریکی گلوکار کنیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

جارجیا میں پیدا ہونے والے 44 سالہ گلوکار کنیے ویسٹ نے اپنا نیا نام YE رکھا ہے۔ کنیے ناصرف ایک گلوکار ہیں بلکہ ریپر، رائٹر، بزنس مین اور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین انہیں ایک اور حوالے سے بخوبی جانتے ہیں اور وہ یہ کہ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی کئی میمز وائرل ہوچکی ہیں جو کہ اب بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دکھائی دیتی ہیں۔

کنیے ویسٹ نے عدالت میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اگست میں نام کی تبدیلی کی درخواست کی تھی۔گلوکار کی درخواست پر لاس اینجلس کے ایک جج نے کنیے ویسٹ کو قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر کے YE رکھنے کی منظوری دے دی۔

کنیے طویل عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر خود کو YE کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔

Leave a Reply