۔کیا روبوٹس بھی اب کپڑے پہنا کریں گے ؟؟؟

(ہم دوست نیوز): جاپان جہاں روبوٹس بھی انسانوں کی طرح کام کرتے نظر آتے ہیں وہاں”راکٹ روڈ” برینڈ نے روبوٹس کا خیال کرتے ہوئے انسانوں کی طرح روبوٹس کے لیے بھی مختلف قسم کے ملبوسات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 40 مختلف رنگوں کے ملبوسات تیار کیے گئے ہیں۔ انہیں پانی ، دھول ، گرمی اور اینٹی بیکٹیریل سے بچنے والے مواد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔ کہ روبوٹس بھی اب ملبوسات پہنا کریں گے۔ جس سے عورتیں، بچے اور بوڑھے روبوٹس کے قریب ہوں گے اور سماجی زندگی کو روبوٹس کے استعمال سے بہتر بنا سکیں گے۔

Leave a Reply