دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر کون ؟؟

(ہم دوست نیوز): پرا تک وتھل موہیت جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ انہوں نے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پرا تک وتھل کا قد 3 فٹ 4 انچ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کے طور پر لکھا گیا ہے۔ 25 سالہ پرا تک نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروانا میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2012 میں باڈی بلڈنگ کا کام شروع کیا تو لوگوں نے بہت سی باتیں کیں کہ یہ تو بہت مشکل کام ہے۔ اور تم کمزور ہو۔لیکن میں نے اپنی محنت سے ثابت کردیا کہ مشکل کچھ بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 میں پہلی بار ایک مقابلے میں شرکت کی۔

Leave a Reply