بازوؤں سے محروم پروفیشنل اسپورٹس ڈرائیور کون ؟؟؟

(ہم دوست نیوز): پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بارٹک اوشالوسکی جو کہ دونوں بازوؤں سے محروم ہیں۔دنیا کے واحد پروفیشنل کار ڈرائیور بن چکے ہیں۔

2006 میں ایک کار حادثے میں20 سالہ بارٹک اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہو گئے۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور 3 سال تک سخت محنت کے بعد ریس کار چلانے کے ماہر بن گئے۔

بارٹک نے اپنی کار میں مختلف تبدیلیاں کروائیں۔ انجن تبدیل کر کے کار میں ایک الگ گئیر باکس لگوالیا۔بارٹک سیدھے پاؤں سے گاڑی کے پیڈل قابو کرتے ہیں اور الٹے پاؤں سے اسٹیرنگ سنبھالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے
معزور شخص کو بچانے کے لیے نوجوان نے پٹریوں پر چھلانگ لگا دی، وڈیو وائرل

آٹومیٹک گئیرز کندھوں کی حرکت سے تبدیل ہوتے ہیں۔ 2019 میں پولش ڈرفٹ چیمپئین شپ میں نوویں پوزیشن حاصل کی۔جس میں 50 ڈرائیوروں نے شرکت کی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے اسپورٹس ڈرائیوروں کو شکست دیتے ہوئے بین الاقوامی چیک ڈرفٹ سیریز اپنے نام کر لی۔

Leave a Reply